3

سانحہ پمزپر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیاگیا

( عثمان خان)پمز اسپتال کے نرسری وارڈ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا گیا۔
توجہ دلائونوٹس پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے جمع کرایا، جس میں پمز میں پیش آنے والے واقعے کو انتہائی سنجیدہ اور تشویشناک معاملہ قرار دیا گیا ہے۔
پیپلزپارٹی کی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلائونوٹس میں کہاگیاہے کہ پمز میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی سنجیدہ اور تشویشناک معاملہ ہےجس کے نتیجے میں معصوم نومولود بچوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
 نوٹس میں کہاگیاہے کہ واقعے نے ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات، انتظامی غفلت اور ایمرجنسی رسپانس سے متعلق کئی اہم سوالات کو جنم دیا ہے،اس انتہائی سنگین واقعے پر قومی اسمبلی میں فوری بحث کرائی جائے تاکہ واقعے کے حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے ہسپتالوں میں فائرسیفٹی اقدامات پرعملدرآمد کی ہدایت
نوٹس میں کہاگیاہے کہ ذمہ داران کا تعین ہوناچاہیے اور مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں