
آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے جانب سے نامزد وزیر اعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کا پہلا ویڈیو پیغام سامنے آگیا، نامزد وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان شاء اللہ آزاد کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا،مسلم لیگ ن پاکستان یا آزاد کشمیر میں جب بھی اقتدار میں آئی، تعمیر و ترقی کا نیا دور لائی۔
اپنے پیغام میں بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوام کے حقوق کا تحفظ کیا،ہمارا ویژن وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے ترقیاتی ویژن کے مطابق ہے،شہباز شریف کے وفاق اور مریم نواز کے پنجاب کی طرز پر آزاد کشمیر میں ترقیاتی پروگرامز نافذ کریں گے۔
بیرسٹر افتخار گیلانی نے مزید کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی تعمیر و ترقی کا وہی ماڈل اپنائیں گے جو وفاق اور پنجاب میں جاری ہے،عوامی حقوق کا تحفظ اور تعمیر و ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز رانا عمران سکندر کا اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ دینے سے انکار






