1

مکہ مدینہ عسیر اور دیگر علاقوں میں بارش تھنڈر سٹارم اور فلیش فلڈ کی پیشگوئی

(24نیوز)  سعودی عرب میں مکہ مکرمہ، عسیر، جازان، الباحہ اور مدینہ منورہ سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش، تھنڈر سٹارم اور  سیلاب کے خدشے پر ریڈ الرٹ، اورنج  الرٹ اور یلو الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔
 سعودی عرب کے میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے  کئی علاقوں میں شدید بارش، گرج چمک کے ساتھ طوفان اور اچانک سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کئے ہیں۔  سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات (این سی ایم) نے بتایا ہے کہ  مکہ مکرمہ، عسیر  اور کئی دوسرے  علاقوں میں موسمی صورتحال خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے۔

مکہ ریجن کیلئے ریڈ الرٹ

این سی ایمن نے  مکہ مکرمہ ریجن کے میسان اور اس کے گردونواح کے لیے شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ عسیر ریجن میں بھی المجاردہ، رجال المع اور ملحقہ علاقوں کے لیے ریڈ وارننگ نافذ کی گئی ہے۔ حکام نے ان علاقوں میں شدید بارش کے ساتھ  تھنڈر سٹارم اور فلیش فلڈ کے امکان سے خبردار کیا ہے۔
جازان کے ابو عریش، احد المسارحہ اور آس پاس کے علاقوں کے لیے درمیانی درجے کی بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا، جبکہ عسیر کے ابہا اور ملحقہ علاقوں میں دھند کا  اورنج الرٹ نافذ کیا گیا ہے۔ جازان کے الدرب، عسیر کے البرک اور مکہ مکرمہ ریجن کے مقدس  شہر کے  ہلکی بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Caption  پچیس نومبر  2025 کو حرم شریف مین تیز بارش کا ایک منظر 

قومی مرکز برائے موسمیات کی روزانہ پیش گوئی کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعض حصوں میں درمیانے سے شدید درجے کے تھنڈر سٹارم کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں ژالہ باری، تیز ہوائیں اور اچانک سیلاب (فلیش فلڈ) آنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:    نیپال کے ڈیزاسٹر میں مرنے والوں کی تعداد  359ہوگئی، 1384 بدستور لاپتہ 

 سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ گرد و غبار کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں اور اڑتی ہوئی گرد کا امکان ہے۔ جدہ میں گرج والے بادل، تیز ہوائیں اور گرد و غبار متوقع ہیں، جبکہ دمام میں دھند اور جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کا امکان ہے۔

ابہا اور الباحہ میں درمیانے سے شدید گرج چمک والے طوفان اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ تبوک میں موسم صاف رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بریدہ میں جزوی ابر آلود موسم اور گرد و غبار، حائل میں گرج والے بادل اور تیز ہوائیں، جبکہ جازان میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں اور گرد و غبار کا امکان ہے۔ 
نجران میں  تھنڈر سٹارم لانے والے بادل، تیز ہواؤں اور گرد و غبار کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

درجہ حرارت کے اعتبار سے دمام میں سب سے زیادہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی فورکاسٹ کی گئی ہے۔ ریاض، مدینہ منورہ اور بریدہ میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ مکہ مکرمہ میں 42، جدہ میں 38، الباحہ میں 31 اور ابہا میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:  پاکستان میں بھادوں کا عروج، موسم گرم مرطوب رہنے کی فورکاسٹ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں