1

جماعت اسلامی کو راولپنڈی کے لیاقت باغ چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی

(24 نیوز )راولپنڈی میں جماعت اسلامی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف  لیاقت باغ  چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی ۔

ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو لیاقت باغ چوک جلسہ عام کی اجازت دینے سے انکار کردیا ، ​ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جلسے کی درخواست مسترد ہونے کا سرکاری مراسلہ جاری کردیا۔

​نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت اسلامی نے 30 اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی کے خلاف جلسے کی اجازت مانگی تھی، ​متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کی فیڈ بیک کی روشنی میں جماعت اسلامی کی درخواست مسترد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی سپریم لیڈر کا حکومت کو ایران کی طاقت اور مزاحمت اجاگر کرنے کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں