
(24نیوز) سوات کے علاقہ مٹہ میں معروف عالم دین مولانا رشید محمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مٹہ کے چپریال بازار کے قریب مولانا رشید محمد پر نامملوم افراد نے فائرنگ کی۔
ٹارگٹ کر کے کی گئی فائرنگ سے مولانا رشید شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 نے زخمی مولانا رشید کو بر سوات مٹہ ہسپتال پہنچایا ہے جہاں ڈاکٹر ان کی زندگی بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔






