9

لوڈ شیڈنگ سے متعلق اہم خبر !

(24 نیوز )قیامت خیزگرمی اورجان لیواحبس میں طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ،شہری بلبلااٹھے ۔

 تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشترحصوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں ، شہروں میں 3 سے5 اور دیہات میں 8 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی۔

 لیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 1000 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔لاہورکےبیشتر علاقوں میں دو،دو گھنٹے کی مسلسل لوڈشیڈنگ ہو نے لگی۔

راولپنڈی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 7 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ 

 یہ بھی پڑھیں:سانحہ پمزکے  ذمہ دار معطل، نئی انتظامیہ نے چارج سنبھال لیا

 بعض علاقوں میں ہر گھنٹے بعد بجلی بند ہونے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ شدید گرمی اور حبس کے باعث شہری ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید حبس اور گرمی میں بار بار بجلی کی بندش نے معمولات زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں