10

موٹروے پرسفرکرنے والوں کے لئے اہم خبر

(وقاص احمد)موٹروے پولیس نے’’ ہماری آنکھیں بنیں ‘‘آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔
موٹروے پولیس کی جانب سے اس مہم کے تحت مسافر گاڑیوں پر شکایات کے لیے کیو آر کوڈ اسٹیکرز نصب کر دیے گئے،اوور لوڈنگ، زائد کرایہ وصولی اور خطرناک ڈرائیونگ کی اطلاع موٹروے پولیس کو اس کیوآرکوڈکے ذریعے دی جا سکے گی۔
مسافر کیو آر کوڈ اسکین کرکے ڈرائیور کے خلاف فوری شکایت درج کراسکیں گے جس کے نتیجے میں غیر محفوظ ڈرائیونگ، بدسلوکی اور ٹریفک خلاف ورزیوں کی شکایت اب آسان ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف آج جنرل ہولڈ اپ
مسافر گاڑیوں کے اڈوں پر بھی شکایتی کیو آر کوڈ اسٹیکرز آویزاں کردیئے گئے ہیں،موٹروے پولیس کاکہناہے کہ اس کیوآرکوڈکے ذریعے مسافروں کی شکایات براہِ راست موٹروے پولیس تک پہنچیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں