
(24 نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے استنبول میں ترکیے کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں فارن آفس کے ترجمان نے بتایا کہ اس ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاک-ترکیہ تعلقات کے مسلسل استحکام اور توسیع پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاک-ترکیہ ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے تحت ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔
اسحاق ڈار اور حکان فیدان نے ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے آئندہ اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں خصوصی سیکرٹری اقوام متحدہ نبیل منیر، ڈائریکٹر جنرل اقوام متحدہ عمر صدیق اور فرسٹ سیکرٹری قاضی سلیم بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیئے: کرکٹر عماد وسیم کی بے وفائی کی تمام تفصیلات سامنے آ گئیں






