10

اسحاق ڈار کا  شمالی قبرص میں  فیری حادثے پر افسوس کا اظہار 

(انور عباس)  نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے شمالی قبرص کے شہر گیرنے کے قریب  فیری حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسحاق ڈار  نےحادثے میں جاں بحق ہونے والے  افراد کے اہلخانہ سے  تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور اس حادثے میں لاپتہ ہو جانے والوں اور ان کے اہلخانہ کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اسحاق ڈار نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شمالی قبرص کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں