9

پاکستان نے بھرپور دفاع کیساتھ اپنی قابلیت ثابت کی ہے :فرانسیسی قونصل جنرل کا 24 نیوز کو انٹرویو

(زبیر راشد ) فرانسیسی قونصل جنرل الیکسیس شاتاہتنسکی نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال جنگ شروع نہیں کی، مگر بھرپور دفاع کرتے ہوئے اپنی صلاحیت ثابت کی۔

فرانسیسی قونصل جنرل  الیکسیس شاتاہتنسکی نے ’’ٹوینٹی فور نیوز‘‘ کو  خصوصی انٹرویو  دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کسی صورت کمزور نہیں سمجھنا چاہیے،پاکستان نے حالیہ علاقائی کشیدگی میں اہم سفارتی کردار ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک اہم اور کئی حوالوں سے ناگزیر سفارتی ثالث بن کر سامنے آیا،پاکستان نے جنگ بندی اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مؤثر سفارتی کوششیں کیں،پاکستان کی سفارتی کوششوں کو فرانس سمیت کئی ممالک نے سراہا۔

فرانسیسی قونصل جنرل  نے کہا کہ  پاکستان نے ایسے تنازعے کو وسیع تر عالمی بحران بننے سے روکنے میں کردار ادا کیا،علاقائی دفاعی و اسٹریٹجک تعاون میں پاکستان کی اہمیت بڑھ رہی ہے،پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مکہ معاہدہ پاکستان کی بڑھتی عالمی اہمیت کا عکاس ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر پہلے سے زیادہ اہم اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نئے صوبوں کیلئے رابطہ مہم تیز! علیم خان نے بڑا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں