10

2026:ایک لاکھ 16 ہزار اشتہاری 35 ہزار عدالتی مفرور 12 ہزار عادی مجرم گرفتار ہوئے

(24 نیوز)پنجاب پولیس نے رواں برس اگست تک لاہور سمیت صوبہ بھر سے ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان، 35 ہزار سے زائد عدالتی مفرور اور 12 ہزار سے زائد عادی مجرم گرفتار کیے، آئی جی پنجاب عبدالکریم کی اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش، کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

 پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری و عادی مجرمان، عدالتی مفروروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں اے کیٹگری کے 29 ہزار جبکہ بی کیٹگری کے 87 ہزار سے زائد مجرمان شامل ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر سے 35 ہزار 546 سے زائد عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں اے کیٹگری کے 5 ہزار 254 جبکہ بی کیٹگری کے 30 ہزار 292 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ کریک ڈاؤن کے دوران 12 ہزار 865 عادی مجرموں کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں اے کیٹگری کے 4 ہزار 406 جبکہ بی کیٹگری کے 8 ہزار 459 عادی مجرم شامل ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کریک ڈاؤن کے دوران 26 ہزار 868 اشتہاری مجرمان، 11 ہزار 229 عدالتی مفرور اور 5 ہزار 203 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور ہدایت کی کہ اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :نئے صوبوں کیلئے رابطہ مہم تیز! علیم خان نے بڑا اعلان کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں