
(اویس کیانی)وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہوگئے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
وزیراعظم اپنے خطاب میں مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، جبکہ وہ ایس سی او پلس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
دورۂ کرغزستان کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کرغزستان کے صدر صدر ژاپاروف سے بھی دوطرفہ ملاقات کریں گے، جس میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نیا نصاب!طلبہ کیلئے اہم خبر آگئی
دورے کے دوران تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی روابط، تعلیم، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔
وفاقی وزراء جام کمال خان، علیم خان اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ کرغزستان روانہ ہوئے ہیں۔






