
(ویب ڈیسک)ٹرمپ نے ایران کے پک ایکس ماؤنٹین جوہری مرکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں مزید دو سے تین ہفتے جاری رہ سکتی ہیں۔
قدامت پسند ریڈیو میزبان ہیو ہیوٹ کو انٹرویو میں ٹرمپ نے ایران کے انتہائی محفوظ جوہری مرکز کوہ کولانگ گاز لا جسے پک ایکس ماؤنٹین بھی کہا جاتا ہے کو ممکنہ ہدف قرار دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہم پک ایکس ماؤنٹین کو تباہ کر دیں گے، ایرانیوں سے کہہ دیں تیار رہیں وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ یہ جوہری تنصیب ایران کے وسطی علاقے میں زاگرس پہاڑی سلسلے کے اندر سرنگوں میں قائم انتہائی مضبوط اور محفوظ مرکز سمجھی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کے ایران پر مسلسل تیسری رات بھی حملے،کئی شہروں میں دھماکے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران گزشتہ 47 سال سے صرف مذاکرات کا ناٹک کر رہا تھا،اب امریکی فوج ایران پر تاریخ کا سب سے بڑا اور فیصلہ کن وار کر رہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر بمباری اور اس کے خلاف اقتصادی ناکہ بندی جاری ہے،ایران پر حملوں میں پہلی اور دوسری سطح کی فوجی قیادت کا خاتمہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوج آبنائے ہرمز میں تیزی سے ایران کی عسکری صلاحیت ختم کر رہی ہے،ایران کی معاہدہ توڑنے کی حماقت کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔






