10

دورہ ویسٹ انڈیز و انگلینڈ;قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر احتساب کی تیاری

(حافظ شہباز)دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر احتساب کی تیاری کرلی گئی اورآئندہ چند روز میں کھلاڑیوں کی پی سی بی میں طلبی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق امام الحق کی انجری کے معاملے پر مکمل انکوائری کی جائے گی ،ان  کی فٹنس کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی میں سینئر ڈاکٹرز کو بھی شامل کیا جائے گا،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں امام الحق کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا، وہ قصور وار ٹھہرے تو ان پر پابندی لگائی جاسکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی سلیکشن پالیسی تبدیل کردی، بڑی وجہ سامنے آ گئی
ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر محمد رضوان کے رویے کا بھی جائزہ لیا جائے گا ،محمد رضوان کو فی الوقت کسی بھی طرز کی کرکٹ کے لیے زیر غور نہ لانے کی تجویز ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں