9

پاکستان نے رسہ کشی میں بھارت کو ہرا دیا

(ویب ڈیسک) چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستان نے رسہ کشی میں بھارت کو شکست دے دی۔

پاکستانی دستے کے سربراہ نواب فرقان خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے ابتدائی مرحلے میں اہم کامیابی حاصل کر لی، مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچز کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
 انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دوسرے مقابلے میں کوریا کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی۔

نواب فرقان خان نے بتایا کہ رسہ کشی میں پاکستان کی مسلسل دو فتوحات کھلاڑیوں کی محنت اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :  ایشین گیمز کی تیاری، پاکستان ہاکی ٹیم 5 ستمبر کو کوریا روانہ ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں