
(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پہلی ویمنز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھارت کو دے دی، ایونٹ 14 سے 28 فروری 2027 تک کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق ویمنز چیمپئنز ٹرافی میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکا شامل ہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم پہلی ویمنز چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کرے گی، جبکہ ایونٹ کیلئے ٹیموں کا انتخاب رینکنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر سری لنکا کو ایونٹ کی میزبانی کرنا تھی، تاہم آئی سی سی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث میزبانی بھارت کو منتقل کردی گئی۔
بھارت کو اس فیصلے کے بعد آئی سی سی کے ایک اور بڑے ایونٹ کی میزبانی مل گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جب بولنگ اچھی جارہی تھی تو عمرگل کوکیوں فارغ کیا؟ سابق کرکٹرز کی پی سی بی پر تنقید






