13

افغانستان ٹی20 پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

کابل (بی این اے) افغانستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان ٹی20 پریمیئر لیگ (APLT20) کے لیے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق اہل کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں بورڈ کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے نام درج کرا سکتے ہیں، جس کی آخری تاریخ 19 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

رجسٹریشن کے بعد کھلاڑیوں کے انتخاب کی تقریب منعقد ہوگی، جبکہ 8 سال کے وقفے کے بعد لیگ 27 دسمبر 2026 کو متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگی، جس میں ملک کے 5 صوبوں کی 5 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں