اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام پاکستان ویمن لیڈرشپ اینڈ پالیسی سمٹ 2026 کا انعقاد 9 ستمبر 2026 کو ایس۔ایم منیر آڈیٹوریم، آئی سی سی آئی اسلام آباد میں کیا گیا۔
اس اہم پروگرام میں خواتین کی قیادت، بااختیار بنانے، معاشی خودمختاری، پالیسی سازی اور ملکی ترقی میں خواتین کے مؤثر کردار کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صبا کاکڑ کو پروگرام میں شرکت، بھرپور تعاون اور مؤثر کردار کے اعتراف میں اعزازی سند سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز خواتین کی قیادت اور معاشرے میں ان کے مثبت و مؤثر کردار کے فروغ کی جانب ایک قابلِ قدر قدم ہے۔






