6

پورا گاؤں خالی کرانے کا فیصلہ!  معاملہ کیا ہے ؟ اہم خبر جانیے

(ویب ڈیسک )یورپ میں توانائی کے نظام کو جدید بنانے اور بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کی کوششوں کے دوران نیدرلینڈز کا ایک پرسکون گاؤں نئے توانائی کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے خالی کرائے جانے کے خطرے سے دوچار ہوگیا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کے گاؤں Moerdijk میں تقریباً 1100 افراد رہائش پذیر ہیں۔ بظاہر یہ ایک پُرسکون اور روایتی ڈچ قصبہ ہے، جہاں چھوٹے گھروں، خاموش سڑکوں اور سائیکل سواروں کے درمیان معمول کی زندگی جاری ہے، تاہم بجلی کے بڑھتے ہوئے انفراسٹرکچر کی ضرورت نے اس بستی کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز میں بجلی کے گرڈ پر طلب اس رفتار سے بڑھ رہی ہے کہ اس کی توسیع اس رفتار کا ساتھ نہیں دے پا رہی۔ توانائی کی منتقلی کے منصوبوں، بجلی کی بڑھتی طلب اور نئے انفراسٹرکچر کی ضرورت کے باعث ایسے مقامات کی تلاش جاری ہے جہاں مستقبل کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بڑے منصوبے تعمیر کیے جاسکیں۔

اسی صورتحال میں Moerdijk کو بھی نئے انفراسٹرکچر کے لیے ممکنہ جگہ کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جس سے خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ یہاں رہنے والے تقریباً 1100 افراد کو اپنا آبائی علاقہ چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بجلی نظام میں بڑی ناکامی! شہریوں کو کتنا بڑا جھٹکا لگنے والا ہے؟

یہ صورتحال توانائی کی منتقلی کے اس پیچیدہ پہلو کو اجاگر کرتی ہے جس میں ایک جانب یورپی ممالک صاف اور قابلِ تجدید توانائی کی جانب تیزی سے بڑھنا چاہتے ہیں، جبکہ دوسری جانب اس منتقلی کے لیے نئے بجلی کے گرڈ، ٹرانسمیشن لائنز اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔

Moerdijk کے رہائشیوں کے لیے معاملہ صرف بجلی کے انفراسٹرکچر کا نہیں بلکہ گھروں، مقامی برادری اور کئی برسوں سے قائم طرزِ زندگی کے مستقبل کا بھی ہے۔

گاؤں میں روزمرہ زندگی اب بھی معمول کے مطابق دکھائی دیتی ہے، جہاں مقامی دکانیں اور پرسکون گلیاں اس بستی کی روایتی شناخت برقرار رکھے ہوئے ہیں، تاہم توانائی کے بڑھتے ہوئے تقاضے اس مستقبل کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں