
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر کے مطابق ناکہ بندی صرف ایرانی بحری جہازوں اور ان کے گاہکوں کو روکے گی،ایران کے علاوہ دیگر ممالک کو آبنائے ہرمزآزادانہ استعمال کی مکمل اجازت ہوگی۔
انہوں نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنےوالے ہر کارگو سے 20 فیصد کی شرح سے ٹیکس لیں گے جبکہ ہرمز کی ناکہ بندی اور نئے طریقہ کار کا عمل جلدی شروع کیا جائے گا,دنیا کے اس وولٹائل سیکشن کو حفاظت اور تحفظ فراہم کرنے کا کام کرنے کے لیے ضروری معاوضہ ادا کیا جائے گا
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ کہنا ہے کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کے محافظ کے نام سے جانا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد، بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے سپریم کورٹ میں انٹرویوز مکمل






