پشاور میں شمشتو کیمپ کے قریب ارمڑ کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 5 اہم دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم آئی ایس کے پی کا اہم کمانڈر عمران بھی شامل ہے ۔ ہلاک دہشت گرد حساس اداروں، امام بارگاہوں اور چرچز پر بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق عمران مولانا خانزیب، سینیٹر ہدایت اللہ اور ریحانزیب کی شہادت سمیت 6 فروری 2026 کے ترلئی امام بارگاہ خودکش حملے میں بھی مطلوب تھا۔






