4

سعودی آئل تنصیبات پر حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہو سکتا ہے:صدر ٹرمپ

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےدعویٰ کیا ہےکہ سعودی آئل تنصیبات پر حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےڈبلن میں گفتگو کرتے ہوئےکہا حوثی امریکا کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتے،سعودی ولی عہد میرے اچھے دوست ہیں،سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

مزیدکہاکہ ایران کےساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کےبعدختم ہوجائے گی،جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں تیزی سےگرجائیں گی،آبنائےہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے،غزہ میں جنگ ختم کردی گئی ہے،امن عمل آگے بڑھ رہا ہے اور امریکا مکمل مدد فراہم کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل لبنان مذاکرات تعطل کا شکار، روم میں ہونے والی اہم بات چیت اکتوبر تک مؤخر

دوسری جانب امریکا نےیمن کی صورتحال پرخطے کے اتحادیوں سے رابطے تیز کردیئے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اور اس کے حواریوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں