4

حوثیوں کے حملے؛برطانیہ کا سعودی اور یمنی حکومت سے بھرپوراظہار یکجہتی

(24نیوز)برطانیہ نے سعودی اور یمنی حکومت سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیاہے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے حوثیوں کے حملے پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر حملے کی اطلاع، عالمی تیل سپلائی کو ایک بار پھر خطرہ
برطانوی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہاکہ برطانیہ حوثیوں کے حملوں کیخلاف سعودی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ترکیہ اور قطر کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطہ کیاتھا، خبر ایجنسی کے مطابق فیصل بن فرحان اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے دوران گفتگو علاقائی صورتحال پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔

 سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے قطری وزیراعظم سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، قطری وزیراعظم نے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر حملے کی مذمت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں