3

 پاکستان مشرق وسطیٰ میں تنازع کے خاتمے میں کردار ادا کررہا ہے:عاصم افتخار

(ویب ڈیسک)پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ صورتحال منفی سمت کی جانب جا رہی ہے، ہمیں اس کا ادراک ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا۔

نیویارک میں سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تنازع کے خاتمے میں کردار ادا کررہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ تنازع کا پرامن اوربین الاقوامی، یو این قوانین کے تحت حل نکلے۔

انہوں نے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیز فائر ہو، کشیدگی کم ہو اور لوگوں کو مذاکرات کی میز پر لائیں، سکیورٹی کونسل کا چارٹر تنازعات کو جنگ نہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہے۔

سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدے میں تینوں ممالک شامل ہیں، مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ صورتحال منفی سمت کی جانب جارہی ہے، ہمیں اس کا ادراک ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد خطے میں امن و استحکام ہے، ایران امریکا تنازع کو دنیا دیکھ رہی تھی کہ کیا ہوگا، ایران امریکا تنازع میں جن ممالک نے کردار ادا کیا اس میں پاکستان سرفہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چند لمحوں کا فرق!سابق برطانوی وزیراعظم بال بال بچ گئے

سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد  نے کہا کہ فلسطین، کشمیر کے تنازعات کو سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ہے، یہ کہنا درست نہیں کہ اقوام متحدہ امن میں کردار ادا نہیں کر رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں