3

آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ

( ویب ڈیسک ) آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے واقعہ آبنائے ہرمز کے جنوب مشرق میں پیش آیا، دھماکے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، ٹینکر ممنوعہ علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، غیر قانونی راستے کے خطرے سے پہلے خبردار کیا گیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرول 4.42، ڈیزل 6.10روپے مہنگا،نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ امریکا نے ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا ایرانی دعویٰ مسترد کر دیا تھا، سینٹ کام کا کہنا تھا کہ ایران نے ٹینکر ایل گایا کو پہلے میزائل سے نشانہ بنایا، ایرانی حملے کے بعد ایل گایا جہاز ناکارہ ہو گیا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 13 شہری زخمی ہوگئے۔

سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ پیر کے روز حوثی فورسز کی جانب سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے متعدد حملوں کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوئے۔

سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق حملوں میں خمیس مشیط، ابہا اور طائف شہروں میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

حملوں کے نتیجے میں 13

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں