
(ویب ڈیسک )سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیک نے اعلان کیا ہے کہ وہ 27 ستمبر 2026 کو صدارت سے مستعفی ہو جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان انہوں نے 15 ستمبر کو ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کیا۔
صدر الیگزینڈر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صدارت چھوڑ کر وزیراعظم کے عہدے کے لیے انتخاب لڑیں گے۔ سربیا میں 25 اکتوبر 2026 کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
الیگزینڈر کی جماعت ایس این ایس نے انہیں وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 100 بہترین اسپورٹس شہروں کی فہرست میں نیویارک کا پہلا نمبر
الیگزینڈر آئینی طور پر مزید ایک صدارتی مدت کے لیے امیدوار نہیں بن سکتے، کیونکہ وہ پہلے ہی دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں۔ چنانچہ صدارت چھوڑ کر وزیراعظم بننے کی کوشش ان کے لیے اقتدار میں رہنے کا ایک اہم راستہ ہے۔






