بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی بی آئی ایس ای) نے تعلیمی شیڈول میں ایک اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اس سال میٹرک (نهم اور دسویں جماعت) کے سالانہ امتحانات روایتی طور پر فروری کے مہینے میں شروع ہونے کے بجائے دسمبر کے پہلے ہفتے سے منعقد ہوں گے۔
بورڈ کے مطابق میٹرک امتحانات کے اختتام کے فوراً بعد انٹرمیڈیٹ (ایف ایس سی / ایف اے) کے امتحانات کا آغاز کر دیا جائے گا تاکہ تعلیمی سیشن کو بروقت مکمل کیا جا سکے اور طلبہ کو اگلے مراحل کے لیے کافی وقت مل سکے۔
اس نئے شیڈول کے پیشِ نظر تمام طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ وہ اپنی تیاری میں ابھی سے سنجیدگی اور باقاعدگی لائیں۔ وقت کی کمی سے بچنے کے لیے روزانہ پڑھائی، پرانے پیپرز کا حل، اور کمزور مضامین پر خاص توجہ دینا نہایت ضروری ہے۔ والدین اور اساتذہ بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی اور نگرانی جاری رکھیں۔
بورڈ کی جانب سے ڈیٹ شیٹ اور دیگر تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
5






