2

ہرنائی: 5 کوئلہ کانوں کی مشینری نذرِ آتش، 3 انجن جلنے سے لاکھوں مالیت کا نقصان

ہرنائی: 5 کوئلہ کانوں کی مشینری نذرِ آتش، 3 انجن جلنے سے لاکھوں مالیت کا نقصان

ہرنائی: طالب لیز کوئلہ مائنز ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے پانچ کوئلہ کانوں میں نصب مشینری کو آگ لگا کر نذرِ آتش کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس تخریبی کارروائی میں تین انجن اور دو کمپریسر سمیت قیمتی مشینری جل کر راکھ ہو گئی، جبکہ ٹھیکیداران عبدالخالق، حضرت، محمد نبی، شیخ محمد اور نجیب کی کوئلہ کانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے کے نتیجے میں ٹھیکیداروں کو لاکھوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکاروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں