
(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر راچن رویندرا ایک پروموشنل شوٹ کے دوران زخمی ہو گئے جس کے بعد بھارت کے خلاف اگلے ماہ شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے،نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھی راچن رویندرا کی انجری کی تصدیق کر دی ہے۔
جاری کی گئی تفصیل کے مطابق آکلینڈ میں پروموشنل شوٹ کے دوران راچن رویندرا کے دائیں کندھے میں ڈائیونگ کیچ لیتے ہوئے چوٹ لگی،ابتدائی طور پر کسی بڑی چوٹ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے پرفارمنس منیجر مائیک سینڈل نے کہا ہے کہ ہم راچن کے لیے افسردہ ہیں، شوٹنگ کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے ایونٹس سے متعلق اپنے طریقہ کار کا جائزہ لیتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ 22 اکتوبر سے بھارت کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی میزبانی کرے گا۔






