
(24نیوز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 58 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا، گرفتار افراد انسانی اسمگلروں کے ذریعے پاکستان کے راستے ایران اور پھر یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افغان باشندوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں میں انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل وحرکت کی روک تھام کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ سے متعلق فیصلہ کن مرحلے پر ہیں:صدرٹرمپ،ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی






