2

بلوچستان میں بھی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد نو ہزار سے زائد اُمیدواروں کی شرکت

بلوچستان میں بھی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد نو ہزار سے زائد اُمیدواروں کی شرکت

بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، کوئٹہ نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے MDCAT 2026 کا امتحان آج مقررہ تاریخ، وقت اور امتحانی ضوابط کے مطابق کامیابی سے منعقد ہوا۔بلوچستان میں MDCAT کا انعقاد بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BUMHS)، کوئٹہ کی زیرِ نگرانی کیا گیا۔بلوچستان کے امیدواروں کے لیے دو امتحانی مراکز، کوئٹہ اور اسلام آباد میں قائم کئے گئے تھے۔ کوئٹہ مرکز میں تقریباً 9,240 جبکہ اسلام آباد مرکز میں تقریباً 720 مرد و خواتین امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔امتحانی عمل کے دوران صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی، وائس چانسلر BUMHS پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی، وائس چانسلر BUITEMS پروفیسر خالد حفیظ، پروفیسر ڈاکٹر سید رؤف شاہ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر دین محمد، رجسٹرار سید اورنگزیب اور اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ویسٹ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔اس موقع پر حکام نے امتحانی مراکز میں سیکیورٹی، نظم و ضبط، امیدواروں کے لیے سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق امتحان مقررہ وقت پر شروع ہوا اور مجموعی طور پر پُرامن، شفاف اور خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ امتحانی عمل کے دوران کسی بڑے ناخوشگوار واقعے یا انتظامی رکاوٹ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یونیورسٹی انتظامیہ نے MDCAT کے کامیاب انعقاد میں تعاون کرنے والے صوبائی حکومت، محکمہ تعلیم، ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں، BUITEMS انتظامیہ، امتحانی عملے اور دیگر متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں