کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی احکامات پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ نے درگاہ سید فدا حسین شاہ بخاری کیسالانہ تین روزہ میلے کے پرامن انعقادکیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان کی منظوری دی ہے۔ 24 ستمبر سے سے شروع ہونے والا میلہ تین روز تک جاری رہے گا۔ میلے کے موقع پر ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی کی زیرِ نگرانی اور SHO اوتھل وحید علی مگسی کی ٹیم کی قیادت میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں،میلے کے آغاز پر درگاہ کے خلفائیکی جانب سے درگاہ پر چادر چڑھائی جائے گی اور ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔ میلے کے تینوں روز ملھ پہلوان اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔واضح رہے کہ درگاہ سید فدا حسین شاہ بخاری کے سالانہ میلے میں سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے
2






