8

فیفا ورلڈکپ؛سیلفی لینے سے روکنے پر مصری ٹیم مینجر اور امریکی اہلکار میں تلخ کلامی

(ویب ڈیسک)فیفا ورلڈکپ میں بچے کو سیلفی لینے سے روکنے پر مصری ٹیم مینجر اور امریکی اہلکار میں تلخ کلامی ہوگئی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے چند گھنٹے قبل امریکی شہر ڈیلاس میں مصر کی قومی ٹیم کے ہوٹل کے باہراس وقت ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایک بچے کو مصری کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر بنوانے سے روکنے پر امریکی سیکیورٹی اہلکار اور ٹیم حکام کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اہلکار نے مصری ٹیم مینجر ابراہیم حسن کو پیچھے ہٹنے کا کہا جس پر دونوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی،صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن نے بھی مداخلت کی۔
واقعہ کے دوران ابراہیم حسن کو ساتھی اہلکاروں اور کھلاڑی نے پرسکون کرنے کی کوشش کی جبکہ سیکیورٹی اہلکار نے ہتھکڑیاں نکال لیں ،تاہم معاملہ مزید بگڑنے سے پہلے قابو میں آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفاورلڈکپ:پرتگال،سوئٹزرلینڈ نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں