7

آزاد کشمیر انتخابات؛دو بڑی سیاسی جماعتوں میں انتخابی اتحاد ہو گیا

(ویب ڈیسک)پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں انتخابی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں دونوں پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن کی دونوں نشستوں پر استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔

رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کے شہداء سے متعلق بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پوری قوم کا فخر ہیں، شہداء کی قربانیوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔

دونوں پارٹی کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بیان پر نظرثانی کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین اور قوم سے معذرت کریں۔

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا،اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں