
(24نیوز) اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک اور نجکاری کمیشن نےمعاہدے پر دستخط کردیئے۔
مالیاتی مشاورتی خدمات کے اس معاہدہ کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشیر کی حیثیت سے کام کرے گا۔ بینک تکنیکی، مالی، قانونی، ماحولیاتی، اور تجارتی مہارت پر مبنی خدمات فراہم کرے گا۔
معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سےکنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کیے اور پاکستان کی جانب سےنجکاری کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل نےدستخط کیے۔
دستخط کی تقریب میں مشیر نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی بھی موجود تھے۔
اے ڈی بی ایک شفاف، مسابقتی، مارکیٹ کے مطابق نجکاری کے عمل میں سہولت فراہم کرے گا اور اس سے اس اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے کا انتظام سنبھالنے کیلئے معروف آپریٹرز اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں ٹریفک حادثات، پندرہ دن میں37، ساڑھے چھ ماہ میں536 افراد جاں بحق






