(عمران مہر) ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پر قطر ایئرویز کی فلائٹ سے کینیا اور نیپال جانے والی دو عورتوں کو آف لوڈ کر دیا۔
ابتدائی انکوائری میں معلوم ہوا کہ ان دونوں خواتین کو سوشل میڈیا کے ذریعے بیرونِ ملک ملازمت کا جھانسہ دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام بتا رہے ہیں کہ دونوں خواتین کو مزید قانونی کارروائی اور ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) ملتان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کی حمایت سے محروم کالعدم ایکشن کمیٹی کے اوچھے ہتھکنڈے، پولیس کے نہتے اہلکار پر بلاجواز تشدد اور ہتک آمیز ویڈیو







