
(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع جبکہ شام/رات میں کشمیر، با لائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی پنجاب، شمالی/ مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع۔ تا ہم شام/رات میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، پشاور، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کی توقع ہے۔ تاہم شام/رات میں مری، گلیات، راولپنڈی،چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات ، لاہور، قصور،شیخوپورہ، ساہیوال ،سیالکوٹ، نارووال ،فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ اور گردنواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے یکم اگست کو کھلیں گے، نوٹیفکیشن جاری
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ دن کے دوران وسطی /بالائی اضلاع میں شدید حبس رہنے کی توقع ہے ۔ تاہم شام/رات میں تھرپارکر، عمرکوٹ، میر پور خاص، بدین ، ٹھٹہ ، سانگھڑ ،دادو ، کراچی اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ تاہم شام/رات میں آواران ،خضدار، قلات، ژوب،بارکھان،موسیٰ خیل،کوہلو اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بعد از دوپہرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی پنجاب،کشمیر، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/ٓندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: ٹوبہ ٹیک سنگھ 63، سیالکوٹ ائیرپورٹ 16، اسلام آباد: سید پور 08، گولڑہ 01، مری، اوکاڑہ 04، آزاد کشمیر: گڑھی دوپٹہ 46، خیبر پختونخوا: کاکول 08، مالم جبہ 03، دیر ، پاراچنار 02، بلوچستان: ژوب ، خضدار 05اوربارکھان میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46 ،سبی ،دالبندین 45، دادو 43اور بھکر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک واقعہ میں جماعت اسلامی کے رہنما جاں بحق






