
(24 نیوز) امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار کسی برسرِ اقتدار صدر کی تصویر نقش کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں.
صدر ٹرمپ اس سے قبل وفاقی عمارتوں، ایک ہوائی اڈے، پْلوں، کچھ پاسپورٹس پر بھی اپنا نام یا شبیہ (تصویر) نقش کروا چکے ہیں تاہم اب امریکی ٹکسال ان کے چہرے والا ایک ڈالر کا سکہ تیار کر رہا ہے.
وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے گذشتہ روز نئے گولڈ کوائن کے ڈیزائن کی رونمائی کی جس کے سامنے والے حصے پر ٹرمپ کے چہرے کی تصویر کے ساتھ جملہ ہمارا خدا پر ایمان اور1776-2026 کی تاریخ درج ہے۔
ٹرمپ کی تصویر والے سکے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور شروع کردیا:امریکی اخبار






