
(فاران یامین ،حاشروڑائچ، اقصیٰ شیخ)محکمہ موسمیات نے آج مختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان نہیں اورشہر کا مطلع دن بھر صاف رہے گا، حبس میں بھی اضافہ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38،اور کم سے کم 29 ڈگری ہوگا،شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوا چلے گی جس میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہوگا۔
اسلام آباد میں گرمی اور حبس ہے تاہم آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جائے گا،کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کےساتھ بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں شہر اقتدار کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،اسلام آباد میں دن بھر 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع کی،ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد سے زائد ریکارڈکیاگیاہے۔
کراچی میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے اورمحکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرقائدمیں بونداباندی ہوگی جبکہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جائے گا ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈہے،ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے،اس وقت جنوب مغرب سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ آج شام مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال اور جہلم میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ پشاور، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں لاہور، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے، کراچی، ٹھٹھہ، سانگھڑ، دادو، تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں وارڈبوائے سرجن بن گیا
بلوچستان کے اضلاع آواران، خضدار، قلات اور ژوب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، جبکہ بارکھان، موسیٰ خیل اور کوہلو میں بھی بارش متوقع ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور حبس رہنے کا امکان ہے۔






