4

دودن باقی۔۔۔!! طلبہ کے لئے اہم خبر

 (بابر شہزاد ترک)ایم ڈی کیٹ 2026 کیلئے ایک لاکھ 38 ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کروا لی۔
 ذرائع کے مطابق  میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 16 اگست کو صبح 10 بجے ملک بھر میں بیک وقت ہو گا۔
پنجاب میں ٹیسٹ کے انعقاد کی ذمہ داری یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کو تفویض کی گئی ہے ، سندھ میں سکھر آئی بی اے، خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی اوربلوچستان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ کے سپردکی گئی ہے۔
اسلام آباد، کشمیر، جی بی میں ٹیسٹ کے انعقادکی ذمہ داری  شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے سپردکی گئی ہے جبکہ ریاض (سعودیہ)میں یہ  ذمہ داری بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آبادکو تفویض کی گئی ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق بلوچستان کے طلبہ کیلئے اسلام آباد میں بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سینٹر قائم کیا جائے گا،بولان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد میں اضافی ٹیسٹ سینٹر قائم کرے گی،اضافی امتحانی مرکز سے بلوچستان ڈومیسائل کے حامل امیدوار مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کرپٹو کرنسی جائز ، کئی ممالک اس میں لین دین کررہے ہیں؛فتویٰ سامنے آگیا
پی ایم ڈی سی کے مطابق ریگولر فیس کے ساتھ ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن 13 جولائی تک جاری رہی جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 جولائی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں