5

محسن نقوی اور پی آئی اے کے وفد کی بوئنگ کے پریذیڈنٹ برینڈن نیلسن کےساتھ ملاقات

(اویس کیانی)  وزیر داخلہ محسن نقوی  نے واشنگٹن میں  بوئنگ کمپنی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ  کیا اور  بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن سے ملاقات  کی۔

  پی آئی اے کی نئی مینجمنٹ کا وفد بھی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ بوئنگ کمپنی کے ہیڈکوارٹرز گیا۔ بوہنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن کے ساتھ محسن نقوی کی ملاقات میں بھی پی آئی اے کا وفد موجود رہا۔ 

معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی بوئنگ گلوبل کے پریذیڈنت برینڈن نیلسن کے ساتھ ملاقات میں پی آئی اے کے لئے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے لئے اہم پیش رفت  ہوئی ہے۔

پی آئی اے کے لئے 16 نئے طیاروں کی خریداری کے  بہترین آپشنز پر بات چیت ہوئی اور  بہترین ڈیل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق  کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پی آئی اے کے لئے نئے  طیاروں کی جلد خریداری کے لئے تعاون کرنے پر بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن کا شکریہ ادا کیا ۔

محسن نقوی نے طیارہ سازی کی صنعت میں بوئنگ کمپنی کے کلیدی کردار کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں