
(حافظ شہباز)یاسر عرفات نے کہا کہ موجودہ دور میں گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے نمایاں کام ہوا ہے، یہ بھی خوش آئند ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے ہر فرد کو کام کرنے کا مکمل اختیار دیا ہوا ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آل راؤنڈر یاسر عرفات نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے انہیں اکیڈمی کے امور، جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر یاسر عرفات نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی تبدیلیوں اور وسیع پیمانے پر جاری ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
Former Pakistan all-rounder Yasir Arafat gets a tour of the National Cricket Academy by Director High Performance Aqib Javed Yasir shared his views on the development initiatives undertaken at the academy and the PCB’s efforts to strengthen cricket infrastructure across the country #PakistanCricket | #NCA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 4, 2026
سابق آل راؤنڈر نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے کرکٹ کی ترقی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے اور انہیں بھرپور تعاون فراہم کرنے کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔
یاسر عرفات نے پی سی بی ہائی پرفارمنس سے منسلک ملک بھر کے ہائی پرفارمنس کوچز کی کارکردگی اور طریقہ کار میں بھی خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بتایا کہ تمام ہائی پرفارمنس کوچز کے طریقہ کار اور کوچنگ اسٹائل کا جائزہ لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیکشن 30 کے تحت بااختیار مجسٹریٹ موت کی سزا والے جرائم کے علاوہ ہر جرم کا ٹرائل کر سکتا ہے:لاہور ہائیکورٹ
انہوں نے کہا کہ اب ملک بھر میں گراس روٹ لیول پر کام کرنے والے کوچز کی سرگرمیوں اور کارکردگی کی تفصیلات پی سی بی کے ایتھلیٹ مینجمنٹ پورٹل پر دستیاب ہوتی ہیں۔
عاقب جاوید کے مطابق پی سی بی کے ہائی پرفارمنس پروگرام کے تحت تمام لیول تھری کوچز کے لیے مزید تربیتی کورسز بھی متعارف کروائے جائیں گے تاکہ ملک میں کوچنگ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
یاسر عرفات نے پاکستان میں کرکٹ گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن اور ترقیاتی منصوبوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ پی سی بی نیاز سٹیڈیم حیدرآباد جیسے گراؤنڈز کو حاصل کرکے انہیں جدید تقاضوں کے مطابق ڈویلپ کر رہا ہے۔
یاسر عرفات نے اپنے دورے کے دوران ایل سی سی اے گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے گراؤنڈ کو جدید دور کی ضروریات کے مطابق ہائی پرفارمنس کرکٹ وینیو میں تبدیل کرنے کے لیے پی سی بی کے اقدامات کو سراہا۔






