7

بھارتی ریاست منی پورمیں حالات پھرکشیدہعوام اورسیکیورٹی فورسز آمنے سامنے

(24نیوز)مودی سرکار کی ناکام اور ناقص پالیسیوں کے باعث منی پور میں حالات روز بروز مزید سنگین شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

بھارت کے اپنے جریدہ دی نیو انڈین ایکسپریس نے منی پور میں امن وامان کی خراب صورتحال کو آشکار کردیا، منی پورکے ضلع سیناپتی میں سرچ آپریشن کے بعد ہجوم کا آسام رائفلز کیمپ پر حملہ، جبکہ متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔

بھارتی جریدہ کے مطابق مظاہرین نے آسام رائفلز کی عمارت پر پتھراؤ کیا، احاطے میں توڑپھوڑ کی اور 3 گاڑیوں کو آگ لگادی، ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے آنسوگیس کے شیل بھی فائر کیےگئے، بھارتی جریدہ دی اکنامک ٹائمزکے مطابق گزشتہ دس دنوں میں آسام رائفلز پریہ تیسرا حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں بھی الرٹ جاری!

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کےمطابق بی جے پی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ اور تشدد کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، منی پورمیں سکیورٹی فورسز پر بڑھتے حملے مودی سرکار اورسکیورٹی اداروں کیخلاف عوامی بیزاری اور کھلے عدم اعتماد کا عکاس ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں