
(رانا محمد آزر)آئی سی سی نے قومی آل راؤنڈر محمد نوازکو 3 ماہ کیلئے نااہل کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق کرکٹر محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سنا ئی گئی۔
آئی سی سی کے مطابق محمد نواز نے ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی ، جس پرانہیں سزا سناتے ہوئے تین مہینے کے لیے نااہل کیا گیاہے۔
آئی سی سی کے مطابق سزا قبول کرنے اور ری ہیب پروگرام کرنے پر محمد نواز کی عارضی معطلی ختم کی گئی، محمد نواز نے ڈھائی ماہ کی معطلی پہلے ہی مکمل کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بڑی تھرو کرنے میں ناکام
آئی سی سی کے مطابق ممنوعہ مادے کے ری ہیب پروگرام کو مکمل کرنے پر نواز کو باقی تین ماہ کی مطعلی پوری کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی،محمد نواز کو تین مہینے کے لیے نااہل کیا گیا،ان کی نااہلی کا آغاز یکم مئی سے ہوا،انہوں نےخلاف ورزی کااعتراف کرتے ہوئے رضاکارانہ مطعلی اختیار کر لی تھی۔






