2

کرکٹ: آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی

(ویب ڈیسک)آئرلینڈ مینز کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے دورہ پاکستان میں چھ وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:لاہور میں بسنت کا شیڈول تبدیل! جنوری کا پروگرام ختم، اب مارچ میں ہوگا جشن

آئرلینڈ کی ٹیم 9 جنوری کو لاہور پہنچے گی جہاں پاکستان شاہینز کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔

پاکستان شاہینز اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 13 جنوری، دوسرا 15 جنوری اور تیسرا 17 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کے ساتھ تین میچز کی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز بھی کھیلے گی جس کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا۔

 آئرلینڈ کے دورہ پاکستان کے تمام چھ میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ڈے میچز کے طور پر کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں