2

ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 سے 29 دسمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گی

(24نیوز) ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 سے 29 دسمبر 2026 تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو ایرانی ہاکی فیڈریشن کی جانب سے باضابطہ تصدیق موصول ہو گئی ہے کہ ایران کی قومی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 سے 29 دسمبر 2026 تک ایک ہفتے کے دورے پر اسلام آباد آئیں گی۔

دورے کے دوران دونوں ایرانی ٹیمیں اپنے پاکستانی ہم منصب کھلاڑیوں کے ساتھ مشترکہ تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گی۔

 اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان پریکٹس میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی جس کا مقصد کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کا قیمتی تجربہ فراہم کرنا اور دونوں ٹیموں کی مسابقتی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :  شان ٹیٹ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں