2

 پی سی بی کا 2026-27 کیلئے 8 ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

(رانا آزر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 سیزن کے لیے 8 ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا، فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو کیٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے۔

منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو اور سدرہ امین کیٹیگری بی میں برقرار ہیں، جبکہ عائشہ ظفر، گل فیروزہ اور صدف شمس کو کیٹیگری سی میں جگہ دی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال کو مسلسل عمدہ کارکردگی کے اعتراف میں کیٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹس کیٹیگریز کا تعین کھلاڑیوں کی حالیہ فارم، فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تین ملک، ایک میز، مشترکہ دفاعی حکمت عملی،مکہ دفاعی معاہدے کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
 
 
 
 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں