چاغی میں آٹا مہنگا ہونے کے خلاف نان بائیوں کی ہڑتال
نان بائیوں کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے روٹی اور نان سستے داموں بیچنا ناممکن ہو گیا ہے۔ مہنگے آٹے کے باوجود نان بائیوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ پرانے نرخ پر روٹی فروخت کریں، جو سراسر ناانصافی ہے۔
ہڑتال کی وجہ سے چاغی میں عوام کو روٹی اور نان کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا۔
نان بائیوں نے ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر چاغی سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو فوری طور پر کنٹرول کیا جائے اور نان بائیوں کو سرکاری نرخ پر سستا آٹا فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو سستی روٹی مل سکے اور ہڑتال ختم ہو سکیں.






