3

مولانا فضل الرحمٰن نے ملک میں امن و امان کی خاطر گرفتاری دی، ترجمان جےیوآئی

مولانا فضل الرحمٰن نے ملک میں امن و امان کی خاطر گرفتاری دی، ترجمان جےیوآئی

قائد جمعیت نے ملک کو خونریزی سے بچانے کے لیے بڑا فیصلہ کیا، اسلم غوری

مولانا فضل الرحمٰن کو 11 گھنٹوں سے زائد ٹھوکر کے مقام پر محصور رکھا گیا،ترجمان جےیوآئی

لاہور پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مولانا فضل الرحمٰن کا راستہ روکا، اسلم غوری

مولانا فضل الرحمٰن سرگودھا میں جلسے کے لیےروانہ ہوئے تھے، ترجمان جےیوآئی

ڈی آئی جی لاہور نے مولانا فضل الرحمن کو واپس گھر جانے کا مشورہ دیا جسے انھوں نے مسترد کر دیا، اسلم غوری

بعد ازاں سی سی پی او لاہور آئے اور انہوں نے انہیں گرفتار کرنے کے احکامات سے آگاہ کیا، ترجمان جےیوآئی

مولانا فضل الرحمٰن نے حکومتی عزائم کو بھانپتے ہوئے کارکنوں اور حکومتی ٹکرائو کی بجائے گرفتاری کو ترجیح دی ، اسلم غوری

قائد جمعیت نے ملک کو تشدد اور انتشار سے بچانے کیلئے اپنی گرفتاری دی، ترجمان جےیوآئی

پارٹی کارکنان 10 گھنٹوں سے ملک بھر کی شاہراہوں پر دھرنا دیئے بیٹھے تھے۔اسلم غوری

کارکنان اور عوام کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حالات سنگین ہو رہے تھے ، ترجمان جےیوآئی

مولانا فضل الرحمٰن نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گرفتاری کا فیصلہ کیا، اسلم غوری

ضلعی انتظامیہ کی رکاوٹوں کے باعث لاہور کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ترجمان جےیوآئی

ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، قومی و صوبائی شاہراہیں بند رہیں، اسلم غوری

ہم پورے ملک اور قوم کے شکر گزار ہیں، عوام کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں، ترجمان جےیوآئی

ہماری تحریک اور جدوجہد بدستور جاری رہے گی، اسلم غوری

اج بعد نمازِ جمعہ ملک بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، ترجمان جےیوآئی

مولانا خواجہ خلیل احمد نے قائم مقام مرکزی امیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، اسلم غوری

پارٹی کے سابقہ فیصلوں اور مولانا فضل الرحمن کے بیانیے کے مطابق تحریک جاری رہے گی، ترجمان جےیوآئی

آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان پارٹی قیادت باہمی مشاورت کے بعد کرے گی، اسلم غوری

*جاری کردہ / مرکزی میڈیا سیل جےیوآئی پاکستان*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں