3

وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیر صدارت تمام شعبہ جات کے سربراہان اور ڈائریکٹرز کا اجلاس، سال 2026 کی کامیابیوں کو سراہا گیا

وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیر صدارت تمام شعبہ جات کے سربراہان اور ڈائریکٹرز کا اجلاس، سال 2026 کی کامیابیوں کو سراہا گیا

جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیر صدارت یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور ڈائریکٹرز کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وائس چانسلر نے سال 2026 کے اختتام پر تمام شعبہ جات کی بہترین کارکردگی، سال بھر کی محنت، جدوجہد اور امتحانات کی کامیاب تکمیل کو سراہا اور تمام اساتذہ، افسران اور ملازمین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وائس چانسلر نے کہا کہ سال 2026 میں جامعہ بلوچستان نے تعلیمی، انتظامی اور تحقیقی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، جو تمام شعبہ جات کے ٹیم ورک، نظم و ضبط اور لگن کا نتیجہ ہے۔

اجلاس کا مقصد تمام شعبہ جات کا شکریہ ادا کرنا اور نئے سال 2027 کے لیے نئے عزم، نئی حکمت عملی اور نئے جذبے کے ساتھ کام کرنے کا عزم کرنا تھا۔

وائس چانسلر نے مزید کہا کہ نئے سال 2027 میں ہم یونیورسٹی کو مزید بہتر بنائیں گے، تعلیمی معیار کو مزید بلند کریں گے، طلباء کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

انہوں نے تمام سربراہان کو ہدایت کی کہ نئے سال میں تعلیم، تحقیق، نظم و ضبط اور طلباء کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

اجلاس کے آخر میں تمام شرکاء نے نئے سال 2027 میں یونیورسٹی کی ترقی و بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں